• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم ٹی ٹی پی کی اے پی ایس حملے کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت کی تصدیق

Banned Ttp Confirms Death Of Master Mind Of Aps Attack

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے آرمی پبلک اسکول اور چارسدہ یونیورسٹی حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

عمر منصور پشاور اور درۂ آدم خیل میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر تھا، کئی ماہ پہلے بھی اس کی ہلاکت کی اطلاعات ملی تھیں تاہم اس وقت طالبان نے عمر منصور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی تھی۔

کالعدم تنظیم کی جانب سے اب عمر منصور کی ہلاکت کی تو تصدیق کر دی گئی ہے تاہم یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ عمر منصور کب، کہاں اور کیسے ہلاک ہوا۔

عمر منصور کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں عمر خالد خراسانی کی جگہ ٹی ٹی پی کمانڈر بنایا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمر منصور نے اسلام آباد سے تعلیم حاصل کی جب کہ وہ ایک مدرسے میں بھی زیر تعلیم رہا۔

عمر منصور 2007ء میں کالعدم ٹی ٹی پی میں شامل ہونے سے پہلے کراچی میں مزدوری کرتا رہا اور کہا جاتا ہے کہ اس کے ٹی ٹی پی کے سابق سربراہ ملا فضل اللہ سے قریبی تعلقات تھے۔

تازہ ترین