• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی

Four Major Generals Promoted To Lieutenant General

پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ماجد احسان، میجر جنرل عامر عباسی، میجر جنرل عبداللہ ڈوگر اور میجر جنرل حمود الزماں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے عبداللہ ڈوگر کو کور کمانڈر ملتان تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے ماجد احسان کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کیا گیا ہے جو کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) رضوان اختر کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ عہدہ خالی تھا۔

تازہ ترین