• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا :بالٹی مور میں فائرنگ، تین افراد ہلاک ، دو زخمی

Usa Firing In Baltimore Three People Killed Two Injured

امریکی شہر بالٹی مور کے بزنس پارک میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

میری لینڈ کے شیرف کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بالٹی مور کے شمالی مشرقی علاقے میں پیش آیا، فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

حملہ آور کی شناخت 37 سالہ ریڈی لبیب پرنس کے نام سے ہوئی ہے جو مفرور ہے، فائرنگ کرنے والے اور متاثرین کا تعلق ایک ہی کمپنی سے ہے، فائرنگ کے بعد نزدیکی اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین