• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں ہندو برادری آج ’دیوالی‘ منا رہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہوار’دیوالی‘ بھرپور انداز سے منارہی ہے۔

اس سلسلہ کے پیش نظر کئی مندروں میں مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی جہاں ہندو مذہب کے ساتھ ساتھ سکھ اور مسیحی برادری کے لوگوں کے علاوہ اتحاد بین المسلمین کے اہم رہنما بھی شریک ہوں گے۔

دیوالی کے موقع پر ہندو برادری دیئے جلانے کے علاوہ پرشاد تقسیم کرے گی اور خصوصی پوجا پاٹ بھی کی جائے گی۔ پاکستان میں بسنے والے اقلیتی ہندو برادری کو مکمل مساوی حقوق حاصل ہیں اورایسی ہی کئی تقاریب منعقد کی جائیں گی جن میں بین المذاہب ہم آہنگی کو مستحکم کرنے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا جائیگا۔


واضح رہے کہ دیوالی کا تہوار ہمیں اپنے اس عزم کو دہرانے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں گے۔ ہندو اور دیگر تمام اقلیتیں پاکستان کی برابر کی شہری ہیں اور انہیں مساوی حقوق حاصل ہیں۔

حکومت سندھ نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر تمام سرکاری‘ نیم سرکاری اداروں میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو چھٹی دی گئی ہے۔

 

تازہ ترین