• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :میمن گوٹھ میں رینجرز کی کارروائی ، دہشت گردہلاک

Karachi Memon Goth Rangers Raid Gang War Criminal Killed In Cross Firing

کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں رینجرز نےکارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد ہلاک کردیا، جبکہ اس کے 2ساتھی فرار ہوگئے۔اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے 5 ملزمان گرفتارکر لیئے ۔

ذرائع کے مطابق مارا گیا دہشت گرد گینگ وار ملزم غفور چھوٹو ہے جو عزیر بلوچ گروپ کا کمانڈر اور بابا لاڈ لا کاسابق ساتھی تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم غفور چھوٹو قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کے مقدمات میں ملیر پولیس کو مطلوب تھا۔ اس سے قبل ملزم غفور چھوٹو کا اسلحہ کا ذخیرہ 3 بار رینجرز پکڑ چکی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے ایران میں روپوش تھا اور حال ہی میں کراچی آیا تھا۔

 

 

 

تازہ ترین