• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکس ٹلرسن آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے

Rex Tillerson Will Come To Pakistan Next Week

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے۔ امریکی محکمہ خا رجہ کے عہدیدار کے مطابق وہ بھارت بھی جائیں گے ۔

ادھر واشنگٹن میں امریکا بھارت تعلقات کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکا اور بھارت ساتھ ساتھ ہیں۔ امید کرتے ہیں پاکستان بھی دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے گا ۔

انھوں نے کہا کہ امریکا بھارت کو مزید بہتر دفاعی صلاحیتوں کا حامل دیکھنا چاہتا ہے، امریکا اور بھارت کے مل کر کام کرنے کے مواقع کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

 

تازہ ترین