• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریک حیات سے جھگڑے موٹاپے کا باعث بن سکتے ہیں

Fight With Life Partner Is Cause Of Weight Gain

کیا آپ اپنے شوہر یا بیوی سے اکثر جھگڑا کرنے کے عادی ہیں؟ اگر ہاں تو بری خبر یہ ہے کہ ایسا کرنا آپ کیلئے موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے۔

امریکا کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق شریک حیات سے تکرار یا جھگڑا ایسے ہارمون کو فعال کردیتا ہے جو ہمیں بازاری کھانے یا پھر جنک فوڈ کے استعمال پر راغب کر سکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان لڑائی سے بھوک بڑھانے والے ہارمون گیریلین کی مقدار بڑھ سکتی ہے لیکن اس کا اثر ان افراد پر ہوتا ہے جو صحت مند وزن یا موٹاپے سے کچھ کم وزن کے حامل ہوں۔

تحقیق میں کچھ جوڑوں پر کیے گئے تجربات سے معلوم ہوا کہ ازدواجی عدم اطمینان اور خوراک کے ناقص انتخاب کے درمیان تعلق موجود ہے، لڑائی جھگڑے کے بعد لوگ ایسی غذا استعمال کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں جس میں چکنائی، مٹھاس اور نمک کی مقدار بہت زیادہ ہو۔

 

تازہ ترین