• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحدی علاقوں سےتمام دہشت گردگروپوں کا صفایا کردیا، اعزاز چوہدری

Wipe Out All Terrorist Groups From The Border Areas Aizaz Chaudhry

امریکا میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری کہتے ہیں پاکستان کےسرحدی علاقوں سے تمام دہشت گرد گروپوں کا صفایا کر دیا، پاکستان نےجامع اور بلاتفریق کارروائی سے دہشت گردوں کو شکست دی ہے ۔

واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی رکن الیزبتھ وارن سےملاقات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کیلیے افغانستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے۔

افغانستان میں امن سیاسی عمل اورافغان قیادت کی مدد سے ممکن ہے۔سینیٹر الیزبتھ وارن نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

تازہ ترین