• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ریپڈ بس منصوبے کا سنگ بنیاد آج رکھا جائے گا

Peshawar Rapid Bus Project Will Be Set Up Today

پشاور میں ریپڈ بس منصوبے کا سنگ بنیاد آج رکھا جائے گا۔ منصوبہ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا جس سے شہریوں کو سفر کی بہترین سہولت میسر ہوگی۔

ریپیڈ بس سروس کے منصوبہ کا سنگ بنیاد آج رکھا جارہا ہے۔ 57 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا یہ بڑامنصوبہ 6 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

26 کلومیٹر لمبائی پر محیط ریپیڈ بس ٹرانزٹ سسٹم جی ٹی روڈ پر چمکنی سے شروع ہو کر حیات آباد پر اختتام پذیر ہو گاجس کے لئے شاہراہ کے دونوں اطراف دس دس فٹ کا خصوصی ٹریک بچھایا جا ئے گا۔

منصوبہ کے آٹھ فیڈر روٹس ہوں گے اور ہر اسٹاپ کا درمیانی فاصلہ دو منٹ ہوگا، جبکہ ہر بس سٹاپ پر سا ئیکلوں کیلئے الگ اسٹینڈ بھی ہوگا۔

منصوبے کیلئے 300 ایئر کنڈیشن بسیں مہیا ہوں گی جن میں خواتین کیلئے الگ کیبن ہوں گے ۔اس منصوبے سے روزانہ 5 لاکھ مسافر سفر کرسکیں گے۔

منصوبہ کی بدولت پشاور شہر میں ٹریفک پر قابو پانے سمیت شہر کی ماحولیاتی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا۔

تازہ ترین