• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیدر لینڈز میں تھری ڈی پرنٹنگ سے تیار شدہ پل

نیدر لینڈز میں تھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے کنکریٹ کا پل تیار کرلیا گیا ہے جو دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹنگ پل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پل کی ’پرنٹنگ‘ میں 3 ماہ کا عرصہ لگا ہے۔ اس میں مختلف اجزا کی 800 تہیں شامل ہیں جبکہ پرنٹنگ کے بعد بھی اس کی مضبوطی پر کام کیا گیا ہے۔

ندی کے اوپر بنایا جانے والا 26 فٹ طویل یہ پل تکمیل کے بعد ٹیسٹ کیا گیا ۔

یہ پل 2 ٹن کا وزن اٹھا سکتا ہے اور اس پر سے 40 ٹرک روز گزر سکتے ہیں، لیکن حفاظت کے پیش نظر اسے فی الحال صرف سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی ایک تھری ڈی پرنٹنگ سے تیار شدہ پل نصب کیا گیا تھا لیکن وہ صرف پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص تھا۔

 

 

 

تازہ ترین