• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکس آفس پرہوگا کس فلم کا راج۔۔کونسی فلم مداحوں کو بھائے گی ، کونسی فلم اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی۔۔

یہ دیکھنے کے لئے بس کرنا ہوگا مداحوں کو کچھ ہی انتظار کیونکہ ہنسنی اور قہقوں سے بھرپور نئی بالی ووڈ فلم 'گول ما ل اگین کل سے جبکہ مشہور گلوکاہ بننے کا خواب لئے ایک لڑکی کی کہانی پر مبنی نئی بالی ووڈ فلم 'سیکرٹ سپر اسٹار آج سے سنیما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔

فلم سیکرٹ سپر اسٹار سے یوں تو مداحوں کو کافی امیدیں ہیں لیکن فلمی پنڈت کچھ زیادہ پُر امید دکھائی نہیں دے رہے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ یہ فلم اپنے پہلے روز صرف 4کروڑ روپے کا بزنس ہی کر پائے گی۔

اس فلم میں عامر خان کے علاوہ فلم دنگل سے کامیابیاں حاصل کرنیوالی اداکارہ زائرہ وسیم بھی مرکزی کردار اداکر رہی ہیں۔اس میوزیکل ڈرامہ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکارہ بن کر اپنی آواز دوسروں تک پہنچانے کی خواہش رکھتی ہے۔

عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کاسٹ میں زائرہ کے علاوہ مہر وی آئی جے،راج ارجن،ترتھ شرما،کبیر شیخ،فرخ جعفر اور خود عامر خان بھی شامل ہیں۔

 

تازہ ترین