• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کسی سیاسی جماعت سے بلیک میل نہیں ہوگا، ترجمان

The Election Commission Will Not Blackmail With Any Political Party

ترجمان الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کی گاڑی سے متعلق بیان پر فوادچودھری کو متنبہ کردیا۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر کی گاڑی سے متعلق بیان دیا تھا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دو روز پہلے فواد چودھری نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی درخواست کی تھی لیکن چیف الیکشن کمشنر نے کیس زیر سماعت ہونے کے باعث اکیلے ملنے سے انکار کیا تھا۔

ترجمان کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے دوسرے فریق کی موجودگی میں ملاقات کرنے پر حامی بھری تھی لیکن ملاقات نہ کرنے پر فواد چودھری کو صدمہ ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ فواد چودھری نے چیف الیکشن کمشنر کی گاڑی سے متعلق نازیبا بیان دیا جس کی تردید کرتے ہیں، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور فواد چودھری آئینی ادارے کے خلاف بات کرنے سے اجتناب کریں، بصورت دیگر ان کےخلاف آئین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کسی سیاسی جماعت سے بلیک میل نہیں ہوگا۔

تازہ ترین