• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت قبول کرلی

Nawaz Sharif Accepted The Invitation To Address The British Parliament

پاکستان کے لیے برطانیہ کے تجارتی ایلچی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت قبول کرلی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رحمان چشتی نے ملاقات کی۔ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ رحمان چشتی نے بتایا کہ سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف برطانوی پارلیمنٹ میں دونوں ملکوں کے تعلقات پر لیکچر دیں گے اور ان کے لیکچر کی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے پاک برطانیہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے رحمان چشتی کو گزشتہ ماہ اپنا مشیر مقرر کیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اہلیہ کلثوم نواز کی علالت کے باعث ان دنوں لندن میں موجود ہیں جب کہ ان کے خلاف احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے تین ریفرنس بھی زیرسماعت ہیں۔

تازہ ترین