• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی نے عدلیہ کو برا بھلا نہیں کہا، ایاز صادق

No One Says Badly The Judiciary Ayaz Sadiq

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ کسی نے عدلیہ کو برا بھلا نہیں کہا، عدلیہ کا احترام ہم سب پر فرض ہے، ادارے آپس میں نہ لڑیں اور اپنے دائرہ اختیار میں رہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ نوازشریف کی اہلیہ کی طبیعت ناساز ہے، جیسے ہی ان کی طبیعت بہتر ہوگی وہ پاکستان آئیں گے۔

ایاز صادق نے کہا کہ کسی نے عدلیہ کو برا بھلا نہیں کہا، عدلیہ کا احترام ہم سب پر فرض ہے جب کہ کسی نے افواج پاکستان پر بھی کوئی تنقید نہیں کی، اندر بیٹھ کر بہت سی چیزوں پر بات ہوتی ہے جو منظر عام پر نہیں آتیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ اختلافات چاہتے ہیں انہیں پتا ہونا چاہیے کہ اس سے کسی جماعت کو نہیں بلکہ پاکستان کو نقصان ہوگا اور پاکستان کےدشمن یہی چاہتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کوئی ادارہ ایک دوسرے سے نہ لڑے، ادارے اپنے دائرہ اختیار میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں کا نہیں پتا لیکن عدلیہ سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میری کبھی خواہش نہیں ہوگی کہ ایک منتخب اور جمہوری آدمی کو گرفتار کیا جائے، میں وہی ہوں جس نے استعفے قبول نہیں کیے، میری جتنی بھی مخالفت کریں اپنے غیر جانبدار مؤقف پر قائم رہوں گا۔

اسپیکر نے کہا کہ جو لوگ جمہوریت کے خلاف جانا چاہتے ہیں یہ ان کی سوچ ہے، وقت آنے دیں آئندہ انتخابات میں فیصلہ کریں کہ کس نے کیا کام کیا، یہ فیصلہ عوام کو کرنے دیں۔

تازہ ترین