• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس میں شامل دیگر افراد کے احتساب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Reserve Decision On The Accountability Of Others Involved In The Panama Leaks

لاہور ہائیکورٹ نےپاناما لیکس میں شامل دیگر افراد کے احتساب کے لیےدائر درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نےعوام دوست پارٹی کےمحمد الیاس کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں صدرِپاکستان اوروزیراعظم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست گزارکامؤقف ہے کہ پاناما لیکس میں 300 سے زائد افراد کے نام آئے،لیکن شریف خاندان کےسوا دیگر 259 افراد کا احتساب نہیں کیا جا رہا،یہ امتیازی سلوک آئین کی خلاف ورزی ہے۔

استدعاہےکہ پاناما لیکس میں شامل تمام افراد کا احتساب کیا جائےاوران کے نام ای سی ایل میں ڈالےجائیں۔ چیئرمین نیب کی تعیناتی بھی قانون کے برعکس ہے،وہ بھی کالعدم قراردی جائے۔

عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تازہ ترین