• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کل تک ہوگی

Tickets For Pakistan Sri Lanka T20 Sale Online

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کل رات تک ہو گی جبکہ شائقین ہفتے سے ٹکٹ خرید سکیں گے ۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ 29 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا ۔

میچ کے ٹکٹوں کی دو روز سے جاری آن لائن بکنگ میں شائقین نے خوب جوش و خروش دکھایا ۔

عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹس اب بھی دستیاب ہیں جو کل رات تک بک کرائے جا سکتے ہیںجبکہ ٹکٹوں کی فروخت کوریئر کمپنی کی مخصوص شاخوں سے ہفتے کو شروع ہو گی۔

تازہ ترین