• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Nawaz Sharif Will Come To Pakistan On October 22

سابق وزیر اعظم نوازشریف 22 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، ذرائع کے مطابق پاکستان آنےکےلیے انہوں نے پی آئی اے پربکنگ کرا لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نےپی کے758پربکنگ کرائی جو22اکتوبرکولاہورپہنچے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پاکستان پہنچنےکےبعدنوازشریف عدالتوں میں بھی پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ فرد جرم لندن فلیٹس ریفرنس میں عائد کی گئی۔

نواز شریف احتساب عدالت میں موجود نہیں تھے، فرد جرم ان کے نمائندے ظافر خان کے ذریعے عائدکی گئی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف پر العزیزیہ ریفرنس میں بھی فردجرم عائدکی گئی ہے۔

تازہ ترین