• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز: پرویز ملک، اشتر اوصاف کی ڈاکٹر سجاد کریم سے ملاقات

پاکستان سے آئے ہوئے وزیر تجارت پرویز ملک، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی اور ان کے وفد نے یورپین پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر سجاد کریم ایم ای پی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی وفد نے ڈاکٹر سجاد کریم کے اس کردار کو سراہا جو انہوں نے 2015ء میں پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس کے حصول کے لیے ادا کیا تھا۔

پاکستانی وزیر تجارت اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے اس موقع پر ڈاکٹر سجاد کریم کو ان امور کے بارے میں آگاہ کیا جو پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کےمطابق اپنے عوام کی بہتری کے لیے اٹھا رہاہے۔

پاکستانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سجاد کریم ایم ای پی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان کو اب بہتر کرنے کی خواہش سے آگے بڑھ کر عملدرآمد کے مر حلے میں ہونا چاہئے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کو اپنی تجارت میں تنوع پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صرف گارمنٹس اور ٹیکسٹائل پر ہی اس تجارت کا دارومدار نہ رہے۔

علاوہ ازیں برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی کا موضوع بھی زیر بحث آیا اور اس تناظر میں دونوں ممالک کی آئندہ تجارت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین