• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم 'قریب قریب سنگل کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

عرفان خان کی نئی رومانٹک ڈرامہ فلم 'قریب قریب سنگل کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

تو چلے تونامی اس گانے کو بھارتی گلوکار پاپون کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے بول حسین حیدری نے ترتیب دیئے ہیں۔

تنوجا چندرا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسے افراد کے گرد گھومتی ہے جنکا سفر اُنکے لئے ایڈونچر بن جاتا ہے اور پھر دونوں ایک دوسرے کے پیار میں مبتلا ہوجاتے ہیں ۔

بالی ووڈ کی نئی فلم 'قریب قریب سنگل' میں عرفان خان کے ساتھ انڈین فلم ایکٹریس پرواتھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی ۔
واضح رہے بالی فلم قریب قریب سنگل 10نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین