• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہتے ہیں کہ دو ستی میں رنگ اور نسل کی کو ئی قید نہیں ہو تی اسی لیے تو اس بندرنے گائے کو اپنا دوست بنالیا ہے۔

نٹ کھٹ سا یہ شرارتی بندر اپنے دوست گائے کے ساتھ ہی رہتا ہے،ان کے درمیان ایسی دوستی ہے کہ کوئی لمحہ ایسا نہیں گزرتا جب وہ ایک دوسرے سے دور ہوں۔

کبھی یہ بندر گائے کی کمر پر سوار نظر آتاہے تو کبھی اپنی نٹ کھٹ شرارتوں سے اپنے دوست کو خوب محظوظ کرتا ہے۔

اس بندر اور گائے کی یہ بے مثال دوستی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اب جانوروں نے بھی انسانی ماحول میں رہنے کے بعدرنگ اور نسل کے فرق کو اہمیت دینے سے انکار کر تے ہو ئے ایک دوسرے کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا ہے۔

یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے اب تک لاکھوں شائقین دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین