• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا رو بو ٹک کتاچھلانگیں لگانے کا ماہر

امریکی انجینئرزکے تیار کردہ روبو ٹ نے تیز رفتا ر ی میں سب کو پیچھے چھوڑدیا ہے جو نہ صرف چھلانگیں لگانے میں ماہر ہے بلکہ رکاوٹیں بھی تیزی سے پار کر لیتا ہے۔

چا ر ٹانگو ں پر مشتمل چیتا نامی یہ رو بو ٹ ناصرف ٹریڈ مل پر28اعشاریہ3میل فی گھنٹہ کی رفتا ر سے دو ڑکر اپنا ہی ریکارڈ توڑچکا ہے بلکہ دنیا کے تیز ترین رو بو ٹک ڈوگ کے اعزازکا حامل ہے۔

یہی نہیں امریکی دفاعی ادارے کے تعاون سے ڈیزائن کردہ یہ روبوٹک ڈوگ چھلانگیں لگانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے جو مستقبل میں مزید ٹیکنالوجی اور مصنوعی اعضاء تیار کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے ۔

تازہ ترین