• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی چڑیا گھر کے بن مانس کو نئے دوست مل گئے

کہتے ہیں دوستی ایک ایسا جذبہ ہے جو رنگ و نسل کے فرق سے بالا تر ہوتا ہے, ویڈیو میں نظر آنے والے اس بن مانس کو ہی دیکھ لیں جسے نئے دوست مل گئے ہیں۔

دوستی کے یہ خوبصورت مناظر امریکہ کے چڑیا گھر میں اُس وقت دیکھے گئے جب شیشے کے پنجرے میں قید بن مانس نے سیر کیلئے آئی کچھ بچوں سے دوستی کرلی اور اُن کے ساتھ کھیلنے لگا,معصوم پیار کا اظہار کرتے تو چمپینزی بھی بچے کی نقل کرتے ہوئے وہی انداز اپناتا ۔

بن مانس کے اس دلچسپ انداز پر نہ صرف بچے بے حد خوش ہوئے بلکہ بچوں کے والدین سمیت تمام وہاں موجود افراد بھی بیحد محظوظ ہوئے اور بن مانس کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے لگے۔

تازہ ترین