• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویزخٹک نے ریپڈ بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Cm Kpk Lays Foundation Of Rapid Bus Project

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ لوگوں کی مخالفت کی فکر نہیں، پچاس ارب روپے سے زائد کا منصوبہ چھ ماہ میں مکمل کریں گے، روزانہ چار لاکھ شہریوں کو جدید سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

پشاور کے شہریوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے میں چھ ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے، اب ان کو نہ تو بسوں کاانتظار کرنا پڑے گا اورنہ ہی چھتوں پر سفر کرنا ہوگا، حکومت نے ریپڈ بس منصوبہ پر کام شروع کردیا ہے جس سے روزانہ چار لاکھ سے زیادہ مسافر مستفید ہوں گے۔

بس منصوبے کے تحت چمکنی سے حیات آباد تک 26کلومیٹر ٹریک بچھایا جائے گا، منصوبے میں 8فیڈر روٹس ہیں، روٹ پر 300 ایئرکنڈیشن بسیں چلائی جائیں گی جن میں خواتین کے لیے الگ کیبن ہوں گے، 32اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے ۔

بس ٹریک کے ساتھ سائیکل سواروں کے لیے الگ ٹریک بھی بنایا جائے گا جبکہ تین مختلف مقامات پر پارکنگ پلازہ بھی تعمیر ہوں گے، بس سروس منصوبے کےلیے ساڑھے 42ارب روپے ایشائی ترقیاتی بینک نے آسان شرائط پر فراہم کیے ہیں جبکہ خیبرپختون خوا حکومت ساڑھے سات ارب روپے فراہم کرے گی۔

 

تازہ ترین