• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں پھر امریکی ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک

Us Drone Attack Again In Afghanistan 4 Killed

افغانستان میں امریکی فوج کی جانب سے ایک اور ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

گزشتہ 48 گھنٹوں میں پاک افغان سرحدی علاقے میں افغانستان کی حدود میں امریکی ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں طالبان رہنما بھی مارے گئے ہیں۔

ذرائع کےمطابق افغان سرحدی علاقے جاوارے سر میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے جاوارے سر کے علاقے میں ایک مقام پر دو میزائل فائر کیے جس سے 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تازہ ترین