• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں دعوت کے دوران مہمان کھانے پر ٹوٹ پڑے

مہمانوں کو کھانا ختم ہونے کی فکر سب سے زیادہ پریشان کرتی ہے،یہی وجہ ہے کہ اکثر اوقات مہمانوں کے کھانے پر ٹوٹ پڑنے کے مناظر شائقین کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک دلچسپ منظر چین میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک تقریب میں آئے ہوئے مہمان کھانے پر ٹوٹ پڑے۔

ایک دوسرے سے پلیٹیں چھینتے ہوئے اپنی پلیٹ بھرنے کی کوشش کرتے ان مہمانوں نے جہاں شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے وہیں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے جسے دیکھ کر لوگ خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

تازہ ترین