• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم وہیل مین کل سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ تھرل سے بھرپورہالی ووڈ فلم وہیل مین کافائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جیریمی رش کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی بینک ڈکیتی میں ملوث ایک ایسے کار ڈرائیور کے گرد گھوم رہی ہے جسے اس کے ساتھی دھوکا دے دیتے ہیں جس کے بعد وہ ان کی تلاش میں نکل پڑتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں فرینک گریلو،گیرٹ ڈلاہنٹ،کیٹلین کارمائیکل اور وینڈی مونز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

کریگ چیپمین کی پروڈیوس کردہ یہ فلم نیٹ فلکس کے بینر تلے کل20اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین