ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ کوئی بھی پڑوسی ملک پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہے۔
سکھر میں طلباء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سیکیولر ازم اور لبرل ازم کے نام پر کچھ لوگ ہماری نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جن مقاصد کے لیے بنا تھا، نوجوانوں کو اس مقصد کے حصول اور تحفظ کے لیے اب باہر نکلنا ہو گا۔
مولانا عبد الغفور نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں جے یو آئی (ف) سندھ سمیت ملک بھر سے کامیاب ہو گی۔