• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں سیکیورٹی کا فقدان، انتہا پسند مزید آزاد ہو رہے ہیں،پیوٹن

Lack Of Security In The World Extremists Are More Free Putin

روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ دنیا میں سیکیورٹی فقدان کی وجہ سے انتہا پسند مزید آزاد ہو رہے ہیں۔

روس کے شہرسوچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا مسئلہ مذاکرات سے ہی حل ہونا چاہیے، کاتالونیا کی آزادی اسپین کا بڑا داخلی مسئلہ ہے،یورپ کو کاتالونیا کی صورتحال پر بہت پہلےغور کرنا چاہیے تھا۔

شام کے مسئلے کے حل کیلیے تمام فریقین کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں، امریکی پابندیاں روس کو یورپ کی انرجی مارکیٹ سے باہرنکالنے کیلیے ہیں۔

صدر پیوٹن کا کنہا تھا کہ کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے امریکا اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا، اقوام متحدہ میں بتدریج اصلاحات کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ کو بین الاقوامی نظام کا مرکز رہنا چاہیے۔

تازہ ترین