امریکا کی نائب ہوم لینڈسیکریٹری ایلائن ڈیوک نےخبردار کیا ہے کہ داعش اوردیگردہشتگردتنظیمیں نائن الیون کی طرح ایک بڑےحملےکی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔
امریکاکی نائب ہوم لینڈسیکریٹری ایلائن ڈیوک نے لندن میں امریکی سفارتخانےمیں بیان دیتےہوئے کہا کہ داعش،دیگراسلامی دہشتگردتنظمیں نائن الیون جیسےحملےکی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔
جہادی تنظیمیں اس دوران گاڑی اور چھری حملوں سےاپنےکارکنوں کومصروف رکھنے،رقم میں اضافہ کیلئےاستعمال کررہی ہیں۔دہشتگرد تنظمیں طیارہ گرانا چاہتی ہیں۔
اس معاملےپرانٹیلی جنس واضح ہے،ان کا کہنا تھاکہ امریکااوربرطانیہ کوسوشل میڈیا کے اداروں پرانتہاپسندپروپیگنڈاہٹانےپرزوردیناچاہئے۔