• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بمقابلہ سری لنکا چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

Pakistan Vs Sri Lanka Will Be Played On The Fourth One Day

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹر نیشنل جمعہ کو شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، گرین شرٹس سیریز میں مسلسل چوتھی فتح کیلئے پرعزم ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے 2007 میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز پانچ صفر سے جیتی تھی۔ سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ٹیم میں جوش و جذبہ زیادہ ہے اور ہم تمام میچ جیتنا چاہتے ہیں۔ توقع ہے کہ آج پاکستانی ٹیم میں فاسٹ بولر عثمان شنواری شامل ہوں گے۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ حارث سہیل فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں اس لئے ان کی میچ میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔ اگر حارث سہیل فٹ ہوتے تو وہ تیسرا ون ڈے کھیلتے۔

خیال رہے کہ ابوظبی کے شیخ زایداسٹیڈیم میں پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں سات وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز پہلے ہی اپنے نام کر لی ہے۔

کیریئر کا پہلا میچ کھیلنے والے امام الحق نے 124 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ انھوں نے 5 چوکے اور دو چھکے مارے۔ یہ اعزاز پانے والے وہ دوسرے پاکستانی ہیں ، جبکہ سیریز میں بابر اعظم دو سنچریاں بناکر نمایاں ہیں۔

حسن علی نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے 24 ویں میچ میں کیریئر کی 50 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا اور سب سے کم میچز میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ چوتھے میچ میں کیٹل برا اور شوذب رضا امپائر ہوں گے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین