• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت :داؤد ابرا ہیم کے گھر اور ہو ٹل کی نیلامی کا اشتہار

Indiahouse Of Dawood Ibrahim And The Hotal Auction Advertisement

بھارت کو مطلوب داؤد ابراہیم کے گھر اور ہو ٹل کی نیلامی کیلئے بھارتی حکو مت نے اشتہا ر جا ری کردیا۔

بھارتی میڈیا ذرا ئع کے مطا بق اشتہار ممبئی کے پاک موڈیا اسٹریٹ علاقے میں داؤد ابرا ہیم کے گھر کی نیلامی کیلئے جاری کیا گیا ہے۔

حکومت نے گھر کی نیلامی قیمت ایک کروڑ 55 لاکھ 76 ہزار روپے رکھی ہے جبکہ اسی علاقہ میں واقع ہوٹل کی قیمت ایک کروڑ 18 لاکھ 63 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔وا ضح رہے کہ نیلامی 14 نومبر کو ہوگی۔

یہ نیلامی الیکٹرانک آکشن کے ذریعہ کی جائے گی۔ سی بی آئی نے داؤد ابرا ہیم کی جائیداد ضبط کی تھی ، جس کے بعد اب حکومت اس جائیداد کی نیلامی کرنے جارہی ہے۔

 

تازہ ترین