• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف پر آج فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں فرد جرم عائد ہوگی

Nawaz Sharif Will Be Indicted On The Flagship Investment Reference Today

ایوان فیلڈ اور عزیزیہ اسٹیل کے بعد آج نواز شریف پر فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں فردجرم عائد کی جائے گی۔ آف شور کمپنیوں سے متعلق ریفرنس پر سماعت بھی سابق وزیراعظم کی غیر موجودگی میں ہی ہوگی ۔

گزشتہ ورز مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر فرد جرم عائد کی گئی ، نواز شریف، ان کی بیٹی اور داماد تینوں کا فرد جرم میں عائد الزامات کو ماننے سے انکار۔

اس موقع پر نوا زشریف نے عدالتوں کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ انصاف ہورہا ہے یا انصاف کا خون ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کی غیر موجودگی میں اس پر فرد جرم عائد کرنے کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔

 

 

تازہ ترین