• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹلرسن دورہ جنوبی ایشیا کیلئے آج واشنگٹن سے روانہ ہوں گے

Tillerson Will Depart From Washington For South Asia Tour

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن جنوبی ایشیا سمیت دیگر ممالک کے ایک ہفتے کے دورے پر آج واشنگٹن سے روانہ ہوں گے۔ توقع ہے کہ وہ آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گے۔

پاکستانی ،دفتر خارجہ نے ٹلرسن کے دورے کے بارے میں تاریخ کا حتمی اعلان نہیں کیا ہے لیکن امریکی وزارت خارجہ نے میڈیا کو بتایا کہ ٹلرسن اگلے ہفتے پاکستان اور بھارت کا دورہ کریں گے۔

دورہ پاکستان کے دوران امریکی وزیر خارجہ اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ جنوبی ایشیا کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

 

تازہ ترین