• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران ایٹمی ڈیل کی خلاف ورزی نہیں کر رہا، آئی اے ای اے

Iran Is Not Violating Nuclear Deal Iaea

آئی اے ای اے نے ایران پر ایٹمی ڈیل کی خلاف ورزی کا امریکی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

سربراہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی یوکیاامانو نے بتایا ہے کہ ایرانی محتاط ہیں اورہم کسی مشکل کے بغیر تصدیق کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یوکیاامانو کے کہا کہ ایران مشترکا جامع پلان آف ایکشن پر اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے۔ایران میں تمام مقامات تک رسائی حاصل ہے۔

ٹرمپ کی مخالفت کےباوجودآئی اےای اے، فرانس کا نیو کلیئر ڈیل پر ایران کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ فرانسیسی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ آئی اےای اے کے سبب ہم ایران ڈیل کے بارے میں فکر مند نہیں ہیں۔

فرانس کا کہنا ہے کہ ایران کےبیلسٹک میزائل پروگرام، شام میں فوجی کارروائی پر تحفظات ہیں مگر یہ ڈیل کاحصہ نہیں۔

تازہ ترین