• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈومحمد خان:بلاول نے امراض قلب کے اسپتال کا افتتاح کردیا

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے ٹنڈومحمد خان میں امراض قلب کے اسپتالکا افتتاح کردیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

سٹیلائٹ ڈیجیٹل شہید بےنظیربھٹو کارڈک کیئراسپتال سندھ کےعوام کےلئے ایک تحفہ ہے۔اسپتال میں بہت جلداوپن ہارٹ سرجری بھی ممکن ہوگی۔

اسپتال کے افتتاح سےحیدرآباد،ٹھٹھہ،بدین،مٹھی میرپورخاص سمیت دیگر شہروں کے عوام مستفید ہوسکیں گے۔

اسپتال کی تعمیر دوسال میں 55کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو نےانسٹا گرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال کے افتتاح کرنے پر فخر ہے، یہاں مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی، ایسا ہی اسپتال لاڑکانہ میں بھی تین مہینے قبل کھولا گیا۔

 

تازہ ترین