• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ایئر لائن نے فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی کے 12 کروڑ روپے جمع کرادئیے

Private Airlines Line Submits Federal Excise Duty Rs 12 Billion

نجی ایئر لائن نے فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 12 کروڑ روپے جمع کرادئیے ۔ ایف بی آر نے سول ایوی ایشن سے نجی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن بند کرنے کی درخواست واپس لے لی ۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق نجی ایئر لائن نے 2 ماہ سے فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 70 کروڑ روپے ادا نہیں کئے تھے ۔ نوٹسز کے باوجود جواب نہ ملنے پر سول ایوی ایشن کو نجی ایئر لائن کے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا خط لکھا تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کی جانب سے فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی کے 70 کروڑ روپے میں سے 12 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی اور بقیہ رقم کی ادائیگی کے لئے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا ہے ۔

جس کے بعد ایف بی آر نے سول ایوی ایشن سے نجی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن بند کرنے کی درخواست واپس لے لی۔

تازہ ترین