• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جادوئی سیریز ہیری پوٹر کی پہلی پبلیکیشن کے 20سال مکمل

مشہور زمانہ جادوئی سیریز ہیری پوٹر کی پہلی پبلیکیشن کے 20سال مکمل ہونے پر نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

لندن میں ہیری پوٹر کے دیوانوں کیلئے اس سیریز سے جڑی انوکھی اشیاء کی نمائش کی میڈیا بریفنگ کا انعقادکیا گیا ہے ۔

دو دہائیوں قبل 1997میں ہیری پوٹر کردار کی خالق جے کے رولنگ نے پہلی کتاب 'ہیری پوٹر اینڈدی فلوسوفر ز اسٹون مداحوں کے لیے شائع کی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا میں دھوم مچا دی ۔

ہیری پوٹر ایک نا قابلِ فراموش جادوئی کہانی ہےجس نے آج تک لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا ہے۔

ہیری پوٹر سلسلے کی پہلی کتاب کی بپلش کو بیس سال مکمل ہونے کی خوشی میں منعقد کی گئی’ 'اے ہسٹری آف میجک ‘نامی اس نمائش میں ہیری پورٹر فلم سیریزکے کرداروں کے زیر استعمال رہنے والے درجنوں کاسٹیومز، سیٹ میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاء اور فرنیچر ایگزیبیشن کا حصہ بنایا گیاجبکہ جادوئی اسکول میں موجود انوکھی اشیاء بھی وزیٹرز کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

جادوئی ہانڈی ہو یا فیونکس نامی انوکھا پرندہ،فضاؤں میں اُڑان بھرنے والا جھاڑو ہو یا پھر جادوگروں کے پالتو اُلو،خطرناک مخلوق کی باقیات ہو یا پھر وقت کی گردش سکھانے کے لیے استعمال کئے جانیوالے ماڈلز،تما م ہی اس فلم سیریز کے مداحوں کے لیے اہمیت کے حامل دکھائی دئیے۔

اس نمائش کومیڈیا بریفنگ کے لئے شروع کیا گیا تاہم عوام کے لیے اسے دو روز باقاعدہ طور پرآغاز کیا جائے گاجس کو دیکھنے کیلئے ہیری پورٹر کے مداحوں کی بڑی تعدادمیں آمد متوقع ہے ۔

تازہ ترین