• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کی جانب سے دیوالی پارٹی 'کا شانداراہتمام کیا گیا

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی جانب سے ہندو کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دوستوں ،رشتے داروں اور عزیزو اقارب سمیت بالی ووڈ کے کئی فنکار شرکت کے لئے پہنچے اور خوب لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

اس موقع پر شاہ رخ خان،غوری خان،کرینہ، سیف،سنجے دت اور ان کے بیوی،رتیش دیشمک ،زائرہ وسیم،دپیکا پڈوکون،کرن جوہر،کترینہ کیف،رنبیر کپوراور فلم انڈسڑی کے کئی بڑے فنکاراس پارٹی میں شرکت کے لئے پہنچے اور تقریب کو چار چاند لگادئیے۔

عامر خان کی نئی فلم 'سیکرٹ سپر اسٹارکل سے سنیما گھروں میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کی گئی ہے جسے دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد سنیما گھروں کا رخ کر رہی ہے۔

 

تازہ ترین