• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’محبت تم سے نفرت ہے‘ آخری لمحات تک پہنچ گیا

محبت اور نفرت کی زنجیر سے بندھے رشتوں کی کہانی پر مبنی پاکستان کاسب سے بڑا اور مقبول میگا سیریل ’محبت تم سے نفرت ہے‘اپنے اختتامی لمحات تک پہنچ گیا ہے۔ آخری قسط آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

ڈرامہ سیریل’محبت تم سے نفرت ہے‘کو معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے انتہائی خوبصورتی سے تخلیق کیا تھا یہی وجہ ہے کہ اس سیریل کی ہر قسط نے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔

لو ، رومانس اور سسپنس سے بھر پور لو ٹرائی اینگل اسٹوری میں ٹی وی اسٹار عائزہ خان اور عمران عباس کی شاندار اداکاری نے سیریل کو یادگار بنا کر عوام کے دلوں میں اس دلچسپ کہانی کے نقوش چھوڑ دیئے ہیں۔

محبت سے نفرت اور نفرت سے محبت میں بدلتی سبق آموز کہانی کا اختتام کس انداز میں ہوگا ؟ یہی سب جاننا چاہتے ہیں۔

جاننے کے لیے دیکھیے ’محبت تم سے نفرت ہے‘ آج رات 8 بجےجیوٹی وی پر۔

تازہ ترین