• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریگولیٹری ڈیوٹی: افغانستان سے پھلوں کی درآمد عارضی بحال

Regular Duty Temporary Import Of Fruits From Afghanistan

حکومت کی جانب سے افغانستان سے پھلوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کیے جانے کےباعث پھلوں کی درآمد معطل ہونے کے دو روز بعد عارضی طور پر درآمد بحال ہو گئی ہے۔

درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ انگور اور انار خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر درآمد عارضی طور پر بحال کر دی ہےکیونکہ پہلے ہی افغانستان میں سودے ہو چکے تھے، مجبوراً مال نکالنا پڑرہا ہے، تین روز کے دوران پھلوں کے 2 سو سے 3 سو ٹرک پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔

ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہونے کے بعد افغانستان سے پھلوں کی درآمد میں 60 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور مزید کمی کا امکان ہے۔

تازہ ترین