• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعریف سے اعتماد ملا، کوہلی دنیا کے بہترین بلے باز ہیں، محمد عامر

Kohli Is The Worlds Best Batsman Muhammad Amir

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تعریف کا جواب دیتے ہوئے انہیں بھی دورِ حاضر کا بہترین بلے باز قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ کوہلی کی تعریف سےاعتمادملتا ہے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے گزشتہ دنوں ایک ٹی وی شو میں یہ اعتراف کیا تھا کہ پاکستان کے محمد عامر دنیا کے مشکل ترین بولر ہیں۔

ویرات کوہلی کی جانب سے تعریف کرنے پر محمد عامر نے بھی ایک قدم آگے بڑھ کر ان کی تعریف کا جواب دیا اور کہا ہےکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک اچھے، ان کے پسندیدہ اور کامیاب بیٹسمین ہیں، ان کے سامنے بولنگ کرنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ کوہلی کے ساتھ انڈر 19 سے کھیل رہا ہوں، ان سے بہت اچھی انڈر اسٹینڈنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوہلی کو ہدف کے تعاقب میں کمال مہارت حاصل ہے، اگر آپ نے انہیں ایک موقع دیا تو وہ میچ آپ کی پہنچ سے دور لے جائیں گے، جیسا انہوں نے ڈھاکا میں ایشیا کپ کے دوران بھی کیا تھا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کوہلی کا بیٹ بہت پسند ہے اور جب بھی ان سے مانگا انہوں نے دیا، بعض اوقات بغیر مانگے ہی بیٹ دیا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کوہلی سے اچھی دوستی ہے لیکن ٹف بیٹسمین کے لیے ٹف بننا پڑتا ہے کیونکہ میدان میں کوئی دوستی نہیں ہوتی ہر کھلاڑی اپنی ٹیم کے لیے جان مار رہا ہوتا ہے اس لیے کوہلی کو فوری آؤٹ کرنے کا پلان ہوتا ہے۔

تازہ ترین