• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں دیوالی کے موقع پر ہزاروں چراغ روشن کرنے کا مظاہرہ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں گذشتہ روز ہندو برادری کا مذہبی تہواردیوالی جوش و خروش سے منایا گیا اور اس موقع پر جہاں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا وہیں بھارت میں روشنیو ں بھرے اس دن پر ہزاروں چراغ روشن کرنے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے گنیز ریکارڈ قائم کردیا گیا۔

بھارتی شہر ایودھیا دریا کے کنارے 1لاکھ 87ہزار 2سو 13چراغ روشن کرنے کا شاندار مظاہرہ کر کے گنیز ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 150,009چراغ روشن کرنے کے تھا جبکہ اس بار اس ریکارڈ کو توڑنے کیلئے تقریباََ دو لاکھ چراغ رکھے گئے تھے جنہیں روشن کرنے کیلئے ہزاروں افراد نے اس ایونٹ میں بھرپور شرکت کی اور دیوالی کی خوش کو بھرپور انداز میں منایا۔

 

تازہ ترین