• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوتھا ون ڈے:سری لنکا کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

Fourth Odi Sril Lanka Win Toss Elected To Bat First

چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، فہیم اشرف کی جگہ عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ رمان رئیس کی جگہ عثمان خان شنواری کو ٹیم میں جگہ کی گئی، وہ اپنے کیئریر کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں، انہیں شعیب ملک نے انٹرنیشنل کیپ دی۔

سری لنکا کی جانب سے سمارا وکرما ون ڈے ڈیبیو کررہے ہیں۔

پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، گرین شرٹس سیریز میں مسلسل چوتھی فتح کیلئے پرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ ابوظبی کے شیخ زایداسٹیڈیم میں پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں سات وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز پہلے ہی اپنے نام کر لی ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کل 122 ون ڈے میچز کھیل چکی ہے جس میں سے 81 میں اسے کامیابی، 40 میں ناکامی اور ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

122 میچز میں سے پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 35 میچز کھیلے جس میں 22 بار پاکستانی شاہینوں نے فتح سمیٹی جبکہ 12 بار سری لنکن شیروں نے جیت حاصل حاصل کی ۔

تازہ ترین