• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین اور ایرانی تجارتی معاہدوں کو تحفظ حاصل ہے، ٹلرسن

Eu And Iranian Trade Has Legal Protection Tillerson

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور ایران کے درمیان تجارتی معاہدوں کو تحفظ حاصل ہے۔

EU-Iran-Tillerson-222

امریکی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا ان معاہدوں پر اثر انداز ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں کے بارے میں اپنے یورپی اتحادیوں کے خدشات دور کریں گے۔

EU-Iran-Tillerson333

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2015 ءمیں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی توثیق سے انکار کر چکے ہیں، تاہم ریکس ٹلرسن کے مطابق صدر کا موقف ایران اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدوں کے حوالہ سے بالکل واضح ہے اور انہوں نے ان معاہدوں کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین