• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے کور کمانڈر لاہور کی گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں

New Corps Commander Meet Cm Punjab And Governor

نئے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے گورنرپنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ اور وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا ہےکہ پاک فوج اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے ذمےداریاں سنبھالنےپرنئےکور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی اور عسکری قیادت سمیت پوری قوم ایک صفحے پر ہے اور قوم کواپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔

نئے کورکمانڈر لاہور کی گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ سے بھی ملاقات ہوئی، گورنر رجوانہ کا کہنا تھا کہ مادر ِوطن کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ملکی سلامتی کےلیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے تسلسل ،اداروں کے استحکام اور آئین کی بالادستی پر تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ پاک فوج اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔

تازہ ترین