• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل کے واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا،گورنر سندھ

Yesterdays Incident Was Exaggerated Governor Sindh

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہےکہ کل کے واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، اگر وہ اپنے پروٹوکول کے ساتھ جاتے تو ایسا نہیں ہوتا ۔

انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر درشن نے دیوالی کا کیک کاٹنے کیلئے مدعو کیا تھا، میڈیا کے سامنے کہانی کچھ کی کچھ بن گئی ۔

کراچی کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ بدھ کو ان کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تھی اور اس میٹنگ میں کراچی کے مسائل پر بات ہوئی۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ لڑکیوں نے ہر میدان میں اپنے آپ کو منوایا ہے، تمام طلب علموں کو تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملک کیلئے اپنا کرداد ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے جامعہ سے متعلق وائس چانسلر کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والا واقعہ کچھ بھی نہیں ہے۔

ڈاکٹر درشن نے دیوالی کا کیک کاٹے کیلئے دعوت دی تھی، وہاں رش کی وجہ سے مجھے باہر کھڑا رہنا پڑا۔

تازہ ترین