• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چوہدری نثار کی ملاقات

Chaudhry Nisar Meets Cm Punjab

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی ہے جس کےدوران ملکی سیاست اور پارٹی امور سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شہباز شریف سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاناما کیس کی عدالتی کارروائی اور پارٹی پوزیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف جنوبی پنجاب کے کچھ وزراء سمیت 37 ایم این ایزسے رابطے میں ہیں اور انہیں علیحدہ بلاک بنانے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جنوبی پنجاب کے ایم این ایز سے ملاقات کا مقصد مسلم لیگ (ن) کی اندرونی سیاست کو بچانا ہے۔

گزشتہ روز جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وزیر برائے بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو بچانے کے لیے شہباز شریف پارٹی قیادت اپنے ہاتھ میں لے لیں۔

تین روز قبل شہباز شریف نے اسلام آباد میں ایک غیر سیاسی مگر انتہائی اہم شخصیت سے بھی ملاقات کی تھی۔

انہوں نے لندن جانے سے پہلے بھی اسلام آباد میں ایک غیر سیاسی اہم شخصیت سے ملاقات کی تھی۔

اس بات کا بھی امکان ہے کہ شہباز شریف آئندہ چند روز میں پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کریں جس میں اداروں سے محاذ آرائی کی سیاست نہ کرنے کے حوالے سے قرارداد منظور کروائی جائے۔

اجلاس میں ملک کو نقصان پہنچانے والی سیاست سے باز رہنے پر زور دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ چند دنوں میں شہباز شریف چوہدری نثار، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور احسن اقبال سمیت متعدد اہم رہنماؤں سے ملاقات کر چکے ہیں۔

تازہ ترین