• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان :کابل کی مسجد میں دھماکا،32افراد جاں بحق

Afghanistan Blast In Kabul Mosque 32 People Killed

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور  زخمی ہوگئے۔

Afghan-Blast-222

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکا کابل کے علاقے دشت برچی میں واقع مسجد میں دھماکا ہوا ہے۔

افغان وزارت داخلہ نے مذکورہ دھماکے میں 32 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب افغان میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

دھماکے کے مقام کو سیکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے،جبکہ کابل کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تازہ ترین