• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، دہشتگرد حملوں کی مذمت

Afghan Ambassador Meets Army Chief Condemns Terrorist Attacks

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر زخیل وال نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسےدہشت گرد حملے خطے میں امن کے ہمارے عزم کو متاثرنہیں کرسکتے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر حضرت عمر زخیل وال نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آرمی چیف نے افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی پروز مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی سے پاکستان اور افغانستان دونوں بہت متاثر ہوئے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی بھی کیا، ان کا کہنا ہے کہ ایسے دہشت گرد حملے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں خطے میں ہمارے امن کے عزم کو متاثر نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان صوبے قندھار میں فوجی بیس پر خود کش حملے میں 40 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

فوجی بیس پر حملے سے ایک روز قبل بھی پکتیا اور غزنی میں طالبان کے حملوں میں 71 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین