• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکڑوں فٹ بلند پہاڑ سے جھولا جھولنے کا مظاہرہ

یوں تو خطروں سے کھیلنا اور کچھ منفرد کر دکھانا نوجوانوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن بعض ایڈونچر کے شوقین افراد ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والا حیران رہ جائے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اِن سر پھرے نوجوانوں کو ہی دیکھ لیں جو کرتب بازی کیلئے امریکا کی تاہائو نامی جھیل پر واقع پہاڑوں پر پہنچ گئے۔خطروں کے کھلاڑیوں نے جھولا جھولنے کا منفرد انداز اپنایا ۔

سیکڑوں فٹ بلند پہاڑپر رسی کو باندھا اور 99فٹ طویل رسی سے لٹک کر نہ صرف جھولا جھولنے کا شوق پورا کیا بلکہ قلابازیا کھانے سمیت ڈائیونگ کا بھی شاندار مظاہرہ کچھ اس انداز میں کیا کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے۔

تازہ ترین